ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخوں کمی کے بعد فی بیرل قیمت اڑتالیس ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔

بدھ 7 جنوری 2009 13:12

سنگاپور (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07جنوری2009 ) ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخوں کمی کے بعد فی بیرل قیمت اڑتالیس ڈالر سے نیچے آگئی ہے۔ سنگاپور نیویارک مرکنٹائل ایکسچینج میں یوایس خام تیل کے فروری کے فی بیرل سودے انہتر سینٹس کمی کے بعد سینتالیس ڈالر اکیانوے سینٹس میں ہوئے۔

(جاری ہے)

جبکہ لندن برینٹ خام تیل کے فروری کے لئے سودے سڑسٹھ سینٹس کمی کے بعد انچاس ڈالر چھیاسی سینٹس میں ہوئے۔ غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر عرب ممالک کی جانب سے تیل بند کرنے کی دھمکی پر تیل کی فی بیرل قیمتیں سینتیس ڈالر سے پچاس ڈالر تک پہنچ گئی تھیں۔ لیکن غزہ میں اسرائیلی حملے بند کرانے کی عالمی کوششوں کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہونے لیگی ہیں۔

متعلقہ عنوان :