روس اور یوکرائن کے درمیان گیس لائن کے تنازعے کی وجہ سے یورپ کے سترہ ممالک کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے

بدھ 7 جنوری 2009 13:12

ماسکو (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07جنوری2009 ) روس اور یوکرائن کے درمیان گیس لائن کے تنازعے کی وجہ سے یورپ کے سترہ ممالک کو گیس کی فراہمی متاثر ہوئی ہے ۔ تنازعے کی وجہ یوکرین کی جانب سے روس کو گیس لائن کے واجبات کی عدم ادائیگی ہے ۔

(جاری ہے)

اس کے نتیجے میں‌ بلقان کی ریاستوں سمیت ترکی‘ بلغاریہ اور پولینڈ کو گیس کی سپلائی مکمل طور پر ر ک گئی ہے۔ جبکہ آسٹریا کو گیس کی فراہمی میں‌نوے فیصد کمی آئی ہے ۔ دوسری جانب گیس بحران کے خاتمے کے لئے یوکرائن کی گیس کمپنی کے سربراہ کل ماسکو جائیں گے ۔یورپی یونین نے گیس کے تنازعے کی بنا پر یورپ بھر میں گیس کی قلت پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے ۔