ہم دہشت پھیلانے والوں کیخلاف لڑ رہے ہیں، اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا حق ہے،اسرائیلی صدر

بدھ 7 جنوری 2009 12:40

مقبوضہ بیت المقدس(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07جنوری2009 ) اسرائیل نے کہاہے کہ اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا حق ہے اور ہم ”دہشت“ پھیلانے والوں کیخلاف لڑ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیل کے نوبل انعام یافتہ صدر شمعون پریز نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے یورپین کوششوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی سطح پر تشخص مجروح ہونے سے ہرگز خوفزدہ نہیں، ہم اپنے تشخص کو بہتر اور عالمی تعلقات عامہ کے چکروں میں نہیں رہتے۔ امن کا نوبل انعام جیتنے والے اسرائیلی صدر نے کہا کہ ہم ”دہشت“ پھیلانے والوں کیخلاف لڑ رہے ہیں، اپنے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا حق ہے۔

متعلقہ عنوان :