اسرائیلی جارحیت،عالمی برادری نے جس طرح خا مو شی اختیار کر رکھی ہے اس کی کوئی مثال نہیں،سعودی عرب

بدھ 7 جنوری 2009 12:40

جدہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07جنوری2009 ) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے اسرائیلی جارحیت پر جس طرح خا مو شی اختیار کر رکھی ہے اس کی کوئی مثال موجود نہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی کابینہ کے اجلاس کے بعد جاری کردہ بیان میں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو نظر انداز کرنے پر عالمی برادری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں وحشیانہ جنگ شروع کر رکھی ہے، نہتے شہریوں پر حملے اور عوام کو اجتماعی سزا دینا انسانیت کے تمام اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ شاہ عبداللہ نے کہا کہ عرب دنیا کو اس مسئلے سے نمٹنے کیلئے بیان بازی کی بجائے ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے چاہئیں اور اگر عرب یا اسلامی ممالک اس تباہ کن بحران سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کارروائی پر متفق ہوں تو سعودی عرب کو سب سے آگے پائیں گے۔

متعلقہ عنوان :