سلامتی کونسل غزہ میں فوری جنگ بندی کرائے،فلسطین غزہ کے بغیر نامکمل ہے،محمود عباس

بدھ 7 جنوری 2009 12:40

نیو یارک (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07جنوری2009 ) فلسطینی صدرمحمود عباس نے غزہ میں فوری طور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کی ناکہ بندی فوری طور پر ختم کر دے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس نے اپنے خطاب میں اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل پر زور دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر روکے اورغزہ کی ناکہ بندی ختم کرانے میں کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کیلئے فوری طور پر اپنا کردار ادا کرے۔انھوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے اور امدادی کارروائیوں کی اجازت دی جائے۔صدر محمود عباس نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے روکے جائیں،فوجی جارحیت سے مسائل حل نہیں ہوتے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کی جائے، فلسطین غزہ کے بغیر نامکمل ہے۔فلسطینی صدر نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کے کیمپ پر اسرائیلی بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

متعلقہ عنوان :