اسرائیلی فوج نے فاسفورس بم استعمال کرنا شروع کردئے ہیں، ہیومن رائٹس واچ

بدھ 7 جنوری 2009 12:39

غزہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین07جنوری2009 ) اسرائیلی فوج نے فلسطینی عوام کیخلاف فاسفورس بم استعمال کرنا شروع کردئے ہیں۔گزشتہ روزاسرائیلی فوج نے غزہ میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چلنے والے ایک اسکول پر بمباری کی جس میں چالیس شہری شہید ہوگئے ۔ اسکول میں سیکڑوں افراد اسرائیلی جارحیت سے بچنے کے لئے پناہ لئے ہوئے تھے ۔ اس کے علاوہ غزہ کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے حملوں میں تیس فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

فلسطینی عوام اسرائیلی بمباری کے علاوہ دواوٴں، خوراک، پینے کے پانی اور ایندھن کی کمی کا شکار ہیں۔ غزہ سے شدید زخمیوں کو لیبیا ، مصر اور لبنان منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ زمینی کارروائی کے بعد اسرائیل نے غزہ اور مصر کے درمیان زیر زمین راستوں کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے ۔ وسری جانب انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری میں فاسفورس بم کا استعمال کیاگیاہے جس کے باعث شہری ہلاکتیں زیادہ ہوئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :