پی ایچ ایف کے غیر ملکی کنسلٹنٹ ووٹر ٹیزلار منگل کو پاکستان پہنچیں گے

منگل 6 جنوری 2009 19:40

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جنوری2009 ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے غیر ملکی کنسلٹنٹ ووٹر ٹیزلار منگل پاکستان پہنچیں گے۔ اپنے پہلے آفیشل دورے کے دوران وہ پی ایط ایف ہاکی اکیڈمیز کے تمام گیارہ سینٹرز کا دورہ کریں گے۔ اکیڈمیز کے شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں کے حتمی ٹرائلز لینے کے ساتھ ساتھ اکڈمیز کے کوچز کو تربیت بھی دیں گے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن ان کے دورے کے شیڈول کا اعلان ان سے مشاورت کے بعد کرے گی۔ ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے41سالہ ووٹر ٹیزلار کا پی ایچ ایف کے ساتھ دو سالہ معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت وہ ہر سال 260دن پاکستان میں گزاریں گے۔ ووٹر ٹیزلار نے ہاکی اکیڈمیز کا سافٹ ویئر تیار کیا ہے۔ جو کہ یورپ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :