سری لنکا کے ہاتھوں بنگلہ دیش کو 465رنز سے شکست

منگل 6 جنوری 2009 17:22

چٹا گانگ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جنوری2009) سری لنکا نے بنگلہ ديش کو دوسرے کرکٹ ٹيسٹ ميں چار سو پينسٹھ رنز سے ہرا کر دو ميچوں کی سيريز دو صفر سےجيت لی۔ چٹاگانگ ميں کھيلے جانيوالے ٹيسٹ کے چوتھے دن بنگلہ ديش کی ٹيم دوسری اننگز ميں صرف ايک سو اٹھاون رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

(جاری ہے)

شکیب الحسن چھياليس اور مشفق الرحيم تينتاليس رنز کے ساتھ نماياں رہے۔ تليکا رتنے دلشن نے دونوں اننگز ميں سنچری کے بعد چار وکٹيں بھی حاصل کيں اور مين آف دی ميچ رہے۔ اس سے قبل سری لنکا نے اپنی دوسری اننگز چار سو سينتاليس رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ڈيکلئير کرکے بنگلہ ديش کو چھ سو چوبيس رنز کا مشکل ہدف ديا تھا۔ پہلی اننگز ميں ايک سو باسٹھ رنز بنانيوالے دلشن نے دوسری اننگز ميں ايک سو تينتاليس رنز بنائے

متعلقہ عنوان :