بریٹ لی پانچ ماہ کیلئے بین الاقوامی کرکٹ سے باہر

منگل 6 جنوری 2009 17:22

سڈنی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین06جنوری2009) آسٹریلیا کے فاسٹ باﺅلر بریٹ لی ٹخنے کے آپریشن کے بعد پانچ ماہ تک بین الاقوامی کرکٹ میں حصہ نہیں لے سکیں گے ۔ ڈاکٹروں کے مطابق بریٹ لی کے ٹخنے کا آپریشن ہفتے کو ہوگا۔

(جاری ہے)

بتیس سالہ بریٹ لی جنوبی افریقہ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ٹخنے میں چوٹ لگنے سے زخمی ہو گئے تھے ۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے لیے بریٹ لی آسٹریلوی ٹیم کی طرف سے کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے ۔ آسٹریلوی ٹیم کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اگر بریٹ لی صحت یابی کا عمل توقع کے مطابق چلتا رہا تو وہ آئی سی سی ٹوئنٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں شرکت کے قابل ہوجائینگے

متعلقہ عنوان :