صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن اور وفاقی وزیر کھیل بنوں میں زائد العمر کھلاڑیوں کے ٹرائلز کرانے پر فیڈریشن کے نمائندوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں ،باچا خان ہاکی کلب کے صدروسیکرٹری کا مطالبہ

پیر 5 جنوری 2009 14:47

بنوں( اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05جنوری2009 ) صدرپاکستان ہاکی فیڈریشن (PHF)اور وفاقی وزیر کھیل بنوں میں زائد العمر کھلاڑیوں کے ٹرائلز کرانے پر فیڈریشن کے نمائندوں کے خلاف قانونی کاروائی کرے،اولمپیئن رحیم خان،نعیم اختر اور مصدق نے شفقت اللہ خان ،انور رشید خان اور نذیر گل کے ساتھ مل کررولز اور ریگولیشن کی دھجیاں اڑادیں،غیر جاندارانہ اور شفافانہ ٹرائلز صوبائی ہیڈ کواٹر پشاور میں دوبارہ کرائے جائیں، صدر وسیکرٹری باچا خان ہاکی کلب کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق باچا خان ہاکی کلب کے صدر و سیکرٹری نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بنوں میں اکیڈمک ٹرائلز کے موقع پر فیڈریشن کے نمائندوں اولمپیئن رحیم خان،نعیم اختر اور مصدق نے رولز اور ریگولیشن کی دھجیاں اڑادیں کیونکہ انہوں نے سیکرٹری بنوں ہاکی ایسوسی ایشن شفقت اللہ خان ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرانور رشید خان اور صوبائی کوچ نذیر گل کے ساتھ ملی بھگت کرکے پہلے سے طے شدہ کھلاڑیوں کو ٹرائلز میں کھیلوایا اور نام نہاد ٹرائلز کرائے جس کا واضح ثبوت یہ ہے کہ ٹرائلز لسٹ میں نام کسی اور کا لیا جاتا تھا جبکہ کھیلنے کوئی اور جاتا تھا عبد اللہ، شاہد، عمران، عارف،وقاص اورفہیم جن کا تعلق یونیورسٹی سے تھاجبکہ برہان،کفایت،نعیم ،عمر،سہیل، وسیم،مامون اورعامرزائد العمر ہیں جبکہ یاسر واپڈا اور جہانگیر پی آئی اے کی نمائندگی کر چکے ہیں کو کھیلوایا گیا جو زائد العمر ہیں انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے تینوں نمائندوں نے بنوں ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے کھلے عام کہا کہ جن کھلاڑیوں کو آپ سلیکٹ کروانا چاہتے ہیں آپ ان کے نام ہمیں دے دیں ہم ان کے نام پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ارسال کر دینگے باچا خان ہاکی کلب کے عہدیداران نے صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن قاسم ضیاء سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی دوبارہ حقیقت پر مبنی ٹرائلزکرائے انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کی ہاکی کے فروغ اور ان کی ترقی و ترویج کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں لیکن اس میں چند حامیاں ہیں جس سے ہاکی کا فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ قاسم ضیاء اور وفاقی وزیر کھیل پیر آفتاب شاہ جیلانی سیکرٹری بنوں ہاکی ایسوسی ایشن شفقت اللہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر انور رشید خان کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ بنوں میں ہاکی کے کھلاڑیوں میں احساس محرومی کا خاتمہ ہو سکیں اور ہاکی ایک بار پھر بام عروج حاصل کر سکیں۔

متعلقہ عنوان :