سلو خوش دلی کی وجہ سے پسندہیں،کترینا

پیر 5 جنوری 2009 14:44

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05جنوری2009 )بالی وڈ اداکارہ کترینا کیف نے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ سلمان خان کا دل سونے کا ہے اور ان کی یہی خوش دلی مجھے پسند ہے نہ کہ ان کے سکس پیک۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں کترینا کیف نے کہا کہ سلمان خان کااسمارٹ ہونا اور مضبوط جسامت سے مجھے کوئی غرض نہیں ،اصل بات یہ ہے کہ وہ مخلص شخص ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو چاہا جائے تو اس میں عمر زیادہ ہویا کم اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔کترینا نے کہا کہ سلمان کو میں ہمیشہ سے جانتی ہوں وہ انتہائی مہربان طبیعت کے مالک ہیں اور میں ہر معاملے میں ان سے مشورہ لیتی ہوں۔