رانی اسکرپٹ رائٹر بننے کی متمنی

پیر 5 جنوری 2009 14:44

ممبئی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05جنوری2009 ) اپنی حالیہ فلموں کی ناکامی کے بعد بالی وڈ اداکارہ رانی مکھرجی اسکرپٹ رائٹر بننے کی متمنی ہیں۔ذرائع کے مطابق فلمساز ادیتیا چوپڑا کی نئی فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی رانی کو ساتھی اداکار شاہد کپور کومختلف حوالوں سے مشورے دیتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی وڈ اداکارہ خود بھی اس وقت اسکرپٹ لکھنے کا سوچ رہی ہیں ۔رانی اگر کسی فلم کا اسکرپٹ لکھیں گی تو ادیتیا چوپڑا کے علاوہ کون ہے جو ان کی فلم کا پروڈیوسر بنے گا۔