فلسطینیوں کے قتل عام پر بننے والی فلم سال2008 کی بہترین فلم قرارپائی

پیر 5 جنوری 2009 14:44

نیویارک(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین05جنوری2009 ) فلسطینیوں کے قتل عام پر بنائی گئی ’اینیمیٹڈ‘ فلم والٹز ودھ بشیر کو امریکا میں فلمی ناقدین نے 2008 کی بہترین فلم قرار دے دیا۔والٹزودھ بشیر کے نام سے یہ فلم ہدایت کار ایئر فولمان نے بنائی ہے جو اسرائیل فوج میں اپنی ملازمت کے دوران1982 میں لبنان حملے کے دوران ڈھائے جانے والے مظالم کے عینی شاہد ہیں۔

والٹز ودھ بشیر نے سلم ڈوگ ملینئیر اور ’ملک‘ جیسی فلموں کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل سوسائٹی آف فلم کریٹکس نے ہالی ووڈ اسٹار شان پین کو فلم ملک کے لیے بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا ہے جبکہ سیلی ہاوکنس کو بہترین ادکارہ کا ایوارڈ دیا گیا ۔مائیک لیہ کو بہترین ہدایت کار اورا سکرین رائٹر جبکہ ایڈی مارسن کو بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ ملا جبکہ حنا شیگولہ نے فلم ایج آف ہیون کے لیے بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔برطانوی فلم ’ہیپی گو لکی‘ کو بھی چار ایوارڈز دیے گئے ہیں جبکہ اس کے علاوہ مین آن دی وائر کو بہترین دستاویزی فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :