بڑے ڈیموں کی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجہ پرویز اشرف

پیر 5 جنوری 2009 12:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جنوری 2009 ء) وفاقی وزیر پانی وبجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ہائیڈرل پاوور جنریشن کی پیداوار میں اضافے کیلئے چھوٹے اور بڑے ڈیموں کی ترجیحی بنیادوں پر تعمیر شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے آبی ذخائر میں اٹھارہ سے بیس ملین ایکڑ فٹ اضافہ کے ساتھ ساتھ دس ہزار میگاواٹ بجل؛ی بھی پیدا کی جا سکے گی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے موثر اقدامات کے باعث ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے پندرہ سو میگاواٹ بجلی فوری طور سسٹم میں آئی ہے جس کے باعث لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے تاہم گرمیوں میں ڈیمانڈ میں اضافے سے تین ہزار پانچ سو میگاواٹ کا گیپ آجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم ایک حساس مسئلہ ہے جس کے خلاف تین صوبائی اسمبلیوں نے قرار دیں پاس کیں ہیں اور حکومت نے اسکی جگہ دیگر آبی ذخائر تعمیر کرنے کا فگیصلہ کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بجلی کا نرخ یکساں ہے اور اکتیس جنوری کے بعد بجلیہ کی پیداوار میں بہتری آئے گی۔وفاقی وزیر پانی وبجلی نے کہا کہ بجلی کا بحران ایک قومی مسئلہ ہے اور اس پر سیاست کرنا درست نہیں۔بلکہ ہ۰میں مل کر اس مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کرنے ہونگے

متعلقہ عنوان :