مضر صحت غذائی مصنوعات کی برآمد، یورپی یونین کا پاکستان پر پابندی پر غور

پیر 5 جنوری 2009 11:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جنوری 2009 ء) یورپی یونین نےپاکستان سے مضر صحت غذائی مصنوعات کی برآمد کے بعد پابندی پر غور شروع کردیا ہے۔ یورپی یونین نے الزام لگایا ہے کہ پاکستانی باسمتی چاول کی یورپی یونین کو بھیجی جانے والی کنسا ئنمنٹس میں پھپھوندی، اورا چار چٹنیوں میں مضر صحت رنگ استعمال ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادھر وزارت تجارت کے مطابق پاکستانی باسمتی چاول دنیا میں اعلی ترین معیار کا ہے، لیکن کئی پاکستانی بر آمد کنندگان کی جانب سے یورپی غذائی قوانین کی پابندی نہیں کی جا تی ،جس کے باعث پاکستانی کنسائنمنٹس سخت جانچ پڑتال کے عمل سے گزارے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :