واشنگٹن: دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کا کردار قابل تعریف ہے، امریکی فوجی حکام

پیر 5 جنوری 2009 11:57

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جنوری 2009 ء) امریکا کے سینئر فوجی حکام نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں افواج میں تعاون بڑھنے سے افغانستان اور قبائلوں علاقوں میں تشدد کے واقعات میں کمی آئی ہے۔ امریکی اخبار سے انٹرویو میں امریکی فوج کے میجر جرنل جے فری شلوسر کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں پاک فوج اور امریکی افواج میں تعاون بڑھاہے۔

جس کے باعث افغانستان اور پاکستان کے قبائلی علاقوں میں تشدد میں کمی آئی ہے۔ جے فری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں جاری آپریشن لاین ہارٹس کی کامیابی پاک فوج کے تعاون کے باعث ہوئی ہے۔ کیوں کہ پاک فوج کی کارروائی کے نتیجے میں افغانستان میں عسکریت پسندوں کی درانداری میں کم ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

میجر جرنل جے فری نے کہاکہ پاک افغان سرحد پر مانیٹرنگ روم قائم کیاگیاہے۔ جس میں پاکستان، افغانستان اور امریکی افواج بیھتی ہے۔ اور اس روم سے قبائلی علاقوں میں جاسوس طیاروں کی ویڈیو اور عسکریت پسندوں کے درمیان موبائل پر گفتگو اور دیگر معلومات پاکستانی حکام کو دی جاتی ہے۔ جس کے بعد جمہوری حکومت نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی سخت کی ہے۔ دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل اطہر عباس نے انٹرویو میں کہاکہ افغانستان میں آپریشن لاین ہارٹ اور قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی کارروائی کے باعث تشدد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :