ڈی آئی خان:2 صحافیوں سمیت جاں بحق ہونے والے سات افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر 5 جنوری 2009 11:17

ڈی آئی خان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2009ء) ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملے کے بعد شہر میں شدیدخوف و ہراس پایا جا تا ہے، تعلیمی ادارے،اور کاروباری مراکز بند ہیں جبکہ دفاتر میں بھی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے، سڑکوں سے ٹریفک غائب ہونے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جاں بحق ہونے والے دو صحافیوں اور تین سیکیورٹی اہلکاروں سمیت سات افراد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حملے میں زخمی ہونے والے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کفایت اللہ کو پمز اسپتال اسلام آباد جبکہ ایدھی کے ڈرائیور محمد اسلم کو ملتان منتقل کیا گیا ہے، ڈی آئی خان میں گزشتہ روز خود کش حملہ میں سات افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے تھے۔ ۔ واقعے کے بعد ملک بھر میں سیکیوریٹی سخت کردی گئی ہے۔