امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ بائوچر پاکستان پہنچ گئے

پیر 5 جنوری 2009 11:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔05جنوری 2009 ء) جنوب اور وسط ایشیاءکیلئے امریکی معاون وزیر خارجہ رچرڈ بائوچر ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔دورے کے دوران وہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

جس میں ممبئی حملوں کے بعد پاک بھارت کشیدگی، خطے کی صورت حال، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دیگر امور پر بات کی جائے گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق رچرڈ بائوچر نئی دہلی بھی جائیں گے جہاں بھارتی حکومت ممبئی حملوں کے ثبوت سے انہیں آگاہ کرے گی۔ان کے اس دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی کم کرانا بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :