پیرس: خالد شیخ محمد سیمت القاعدہ کے تین ارکان کے خلاف مقدمے کی سماعت آج فرانسیسی عدالت میں ہورہی ہے۔

پیر 5 جنوری 2009 11:15

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2009ء) طیاروں کے ذریعے امریکا میں ٹریڈ ٹاورز پر حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد سیمت القاعدہ کے تین ارکان کے خلاف مقدمے کی سماعت آج فرانسیسی عدالت میں ہورہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق خالد شیخ محمد کیوبا میں امریکی حراستی کیمپ میں قید ہے۔

(جاری ہے)

اور اس کے خلاف ان کی غیر موجودگی میں پیرس کی عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔ جبکہ دوہزار دو میں تیونس میں یہودیوں کے عبادت گاہ پر حملے کے دو مبینہ مجرموں نوملسم پولینڈ نژاد جرمن شہری کرسچیان گینزرسکی اور تیونس کے شہری ولید نوار کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان پر القاعدہ کی مدد اوردہشت گرد حملے کرنے کا الزام ہے۔ الزام ثابت ہونے کی صورت میں مجرموں کو بیس برس قید ہوسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :