ممبئی حملوں کے شواہد پاکستان کے حوالے کردیئے، اسلام آباد ان کے کیخلاف کارروائی کے وعدے پر عمل کرے۔ بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی۔ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے ممبئی حملوں سے متعلق اطلاعات پر مبنی کچھ مواد پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کیا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

پیر 5 جنوری 2009 11:15

دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔5جنوری۔2009ء) بھارتی وزیر خارجہ پرناب مکھرجی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ممبئی حملوں میں ملوث پاکستانی عناصر کیخلاف ثبوت دے دیئے ہیں ۔ نئی دلی میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمشنر شاہد ملک کو طلب کرکےثبوت ان کے حوالے کئے گئے ہیں اسلام آباد حملوں میںملوث عناصر کیخلاف کارروائی سے متعلق اعلٰی سطح پر بھارت کو کرائی گئی یقین دہانی پر عمل کرے ۔

(جاری ہے)

مکھرجی نے کہاکہ انہوں نے مختلف ملکوں‌کے سفیروں کو ممبئی حملوں کی تفصیلات سے تحریری طور پر آگاہ کیا اور انہیں امید ہے کہ دنیا دہشت گردی کے خاتمے کیلئے متحدہو گی ۔ممبئی حملے ناقابل معافی جرم ہے ۔ دفتر خارجہ کے ترجمان محمد صادق نے کہا ہے کہ بھارتی سیکرٹری خارجہ نے ممبئی حملوں سے متعلق اطلاعات پر مبنی کچھ مواد پاکستانی ہائی کمیشن کو فراہم کیا ہے ۔پیر کی صبح اپنے ایک بیان میں دہلی میں فراہم کیے گئے اس مواد کو پاکستان نے وصول کرلیا ہے اور متعلقہ حکام اس کا جائزہ لے رہیں۔