غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لند ن میں50ہزارکے قریب افراد کا احتجاجی مارچ

اتوار 4 جنوری 2009 19:48

لندن(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04جنوری2009 ) غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف لند ن میں50ہزارکے قریب افراد نے احتجاج مارچ کیاجبکہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف متعدد تنظیموں کی جانب سے احتجاج کی کال دی گئی ہے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق لند ن میں غزہ پر اسرائیلی حملے کے ہزاروں افراد نے احتجاجی مارچ کیا جس میں شریک مظاہرین نے سرخ،سبز ،سفید اور سیاہ پرچم اٹھا رکھے تھے ۔

اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا اور فلسطین کی آزادی کا مطالبہ کیا ۔مظاہرین نے 10ڈاوٴننگ اسٹریٹ پر وزیر اعظم گورڈ ن براوٴن کی رہائش گاہ کے آہنی دروازے پرجو تے پھینکے اور اسرائیلی حملوں کی مذمت نہ کرنے پر شدیدغصے کا اظہار کیا۔اسٹاپ وار کولیشن نامی تنظیم کے آرگنائزر ز کے مطابق احتجاجی مارچ میں 50ہزار سے زائد افراد شریک ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ متعدد مقامات پر پولیس سے جھڑپ پر پندرہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔مارچ کے بعد پانچ ہزار سے زائد افراد نے اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر لندن میں مزید مظاہروں کی کال بھی دی گئی ہے ۔دوسری جانب پولیس کی جانب سے مظاہرین کی تعداد بارہ ہزار رپورٹ کی گئی ہے ۔ برطانیہ کے دیگر شہروں مانچسٹر ،بریسٹول،گلاسکو،ایڈنبرگ اور پورٹس ماوٴتھ میں بھی سینکڑوں افراد نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج کیا ۔