غزہ اسرائیلی حملے کے خلاف جماعت اسلامی چیچہ وطنی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی

اتوار 4 جنوری 2009 19:48

چیچہ وطنی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04جنوری2009 ) غزہ اسرائیلی حملے کے خلاف جماعت اسلامی چیچہ وطنی کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت جماعتااسلامی کے تحصیل امیر علی شیرڈوگر نے کی ،ریلی کے شرکاء نے احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، ریلی دفتر جماعت اسلامی سے شروع ہو کر چوک شہدائے ختم نبوت میں جلسہ کی شکل اختیار کر گئی، جہاں خطاب کرتے ہوئے میجر(ر) غلام سرور ، ملک امیر اختر اعوان، عبدالکریم ڈوگر، رانا محمد طارق، حاجی مشتاق احمد اورطالب علم رہنما اظہر سلطان کلیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کے حکمران امریکی صف میں کھڑے ہیں، امریکہ دنیا کا نام نہاد منصف بنا ہوا ہے جس کا بغل بچہ اسرائیلی نہتے فلسطینیوں پربمباری کر رہا ہے، مقررین نے کہا کہ بجلی اورگیس کابحران جان بوجھ کرپیدا کیا جا رہا ہے،تا کہ ریٹ بڑھا کرعوام کا مزید خون چوسا جا سکے، عوام حکمرانوں کی چالیں سمجھ چکے ہیں اورسڑکوں پر نکل آئے ہیں۔