شمالی وزیرستان میں72گھنٹوں میں صرف25منٹ بجلی کی آمد،عوام کاشدید ردعمل

اتوار 4 جنوری 2009 17:24

میرانشاہ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین04جنوری2009 ) شمالی وزیرستان میں پچھلے72گھنٹوں میں صرف 25منٹ بجلی آمد کے بعد واپڈا کے مہربانوں نے دوبارہ غائب کردی وزیرستانیوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک واپڈا والوں کا عظیم مشغلہ بن چکا ہے قبائلیوں کے رد عمل کا جن بوتل سے باہر ہورہا ہے کسی بھی وقت احتجاج شروع ہوسکتا ہے عوام نے رابطوں کا سلسلہ تیز کردیا متعلقہ حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق واپڈاوالے تاحال صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے بجلی کے بارے میں دینے والے احکامات کونظر انداز کردیا ہے جس کی زندہ مثال گزشتہ 72گھنٹوں میں صرف25منٹ بجلی کے آمد کی صورت میں سامنے آئی25منٹ کیلئے بجلی کی آمدورفت کے بعد کسی بھی وزیرستانی کو یہ یقین نہیں آتا کہ اب دوبارہ بجلی کب بحال ہوگی یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ واپڈا وزیرستانیوں کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا رکھنا اپنا عظیم مشغلہ قراردیکر چکی میں پس رہے ہیں اکثریتی قبائلیوں نے اظہارخیال شدیدرد عمل دکھایا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رد عمل کا جن واپڈ کے متعلق بوتل سے باہر آرہا ہے بعض عمائدین اورایکشن کمیٹی ممبران نے واپڈا کیخلاف احتجاج کیلئے رابطوں کے آغاز کا انکشاف کیا اس سلسلے میں عوامی رابطے بھی شروع ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :