پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو مقدمہ چلانے کیلئے بھارت کے حوالے کرے ،بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ

ہفتہ 3 جنوری 2009 21:32

نئی دلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2008ء) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو مقدمہ چلانے کیلئے بھارت کے حوالے کرے ۔ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ نے کہا ہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو مقدمہ چلانے کیلئے انھیں بھارت کے حوالے کیاجا ئے ۔ پاکستان کو ممبئی دھماکوں کی تحقیقات میں تعاون کرناہوگا۔

(جاری ہے)

نئی دلی میں سائنس کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں ہے ۔ دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کیلئے کسی بھی حد تک جا ئیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش کی سرحد پر باڑ لگانے کے باوجود دراندازی نہیں رکی ہے ۔ اور دہشت گردبنگلہ دیش میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ ڈھاکہ کو اس سلسلے میں اقدامات کرنے چاہئیں۔ من موہن سنگھ نے بھارت میں مزاحمتی گروپوں پر زوردیا کہ وہ ہتھیار پھینک دیں اور بات چیت کریں کیونکہ تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں ۔