سوئی اور جعفر آباد میں سیکورٹی فورسز اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری رہا ، ایک سیکورٹی اہلکار سمیت تین مزاحمت کار ہلاک

ہفتہ 3 جنوری 2009 21:00

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2008ء) سوئی اور جعفر آباد کے درمیانی علاقے میں سیکورٹی فورسز اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تیسرے روزہفتے کو بھی جاری مزید ایک سیکورٹی اہلکار اور تین مزاحمت کار ہلاک ہو گئے آپریشن میں حصہ لینے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار ہلاک جبکہ پانچ شدیدزخمی ہو گئے جنہیں خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کردیا گیا آپریشن کے دوران مزید بارہ افراد کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نامعلوم مقام کی طرف منتقل کردیا گیا ہے سندھ و بلوچستان کی سرحدی حدود سے اغواء ہونے والے چودہ مغیان کی بازیابی کے لیے اور سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد سیکورٹی فورسز اور مزاحمت کاروں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ تیسرے روزبھی جاری رہا اوچ گیس فیلڈ پٹ فیڈر میں جھڑپوں کے دوران مزید ایک سیکورٹی اہلکار جبکہ جوابی کارروائی تین مزاحمت کار ہلاک ہو گئے آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے باری تعدا دمیں اسلحہ برآمد کرلیا برآمد کرکے انہیں نامعلوم مقام کی طرف منتقل کردیا گیا آپریشن کے دوران حصہ لینے والی سیکورٹی فورسز کی گاڑی نامعلوم افراد کی جانب سے بچھائی گئی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو سیکورٹی اہلکار گل ولی اور عبدالرحمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ گاڑی میں سوار شوکت علی شفقت علی سیف اللہ سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے آپریشن کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ۔

متعلقہ عنوان :