حکومت تارکین وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر غور کررہی ہے ،وزیراعظم کی جیمز شیرا سے بات چیت

ہفتہ 3 جنوری 2009 18:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2008ء) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ حکومت تارکین وطن پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر غور کررہی ہے اوراس مقصد کیلئے مختلف ممالک کے تجربات کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ رگبی کے سابق میئر جیمز شیراسے ہفتہ کو وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کی فلاح وبہبود اور بہتری کیلئے ہر ممکن قدم اٹھارہی ہے اور ان کے حقوق کا تحفظ اور مساوی سلوک یقینی بنائیں گے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ تارکین وطن پاکستان کی تیزی سے کم لاگت پر بینکنگ چیلنجوں سے رقوم کی وطن منتقلی کیلئے ضروری اقدامات کریں ۔ وزیراعظم نے ان کی درخواست پر تارکین وطن کو ملک میں جائیداد کی خریداری اوردیگر امور میں سہولیات کی بھی ہدایت کی اور اس تجویز سے بھی اتفاق کیا کہ اہم تارکین وطن کی ہر سال کانفرنس ہونی چاہئے جس میں پاکستان کے مفادات کا دنیا بھر میں تحفظ کیا جاسکے ۔ جیمز شیرا نے اقلیتوں کیلئے سرکاری نوکریوں میں پانچ فیصد کوٹہ مختص کرنے اوردیگر امور کو سراہا۔ ملاقات میں وفاقی وزیر اقلیتی امور شہباز بھٹی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :