پاک چین کی دوستی کے فروغ کی خدمات پر چینی سفیر کو ہلال قائداعظم دے دیا گیا

ہفتہ 3 جنوری 2009 18:58

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2008ء) صدر آصف علی زرداری نے پاکستان اور چین کے درمیان دوستی اور تعاون کے فروغ کیلئے شاندار خدمات کے اعتراف میں چینی سفیر لوزاوہوئی کو ہلال قائد اعظم کا ایوارڈ دیا ہے۔ یہ اعزاز انہیں ایوان صدر میں ہفتہ کو منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بتایا گیا کہ مسٹر لوزاوہوئی نے پاک چین تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ وہ پاکستان کے ایک اچھے دوست ہیں اسلئے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں ہلال قائد اعظم دیا جاتا ہے۔ قبل ازیں 2007 ء میں ستارہ قائداعظم کا اعزاز دیا گیا تھا۔ قبل ازیں انہوں نے صدر سے ملاقات کی جس میں صدر نے ان کی خدمات کو سراہا جبکہ چینی سفیر نے اس اعزاز پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :