ممبئی حملوں میں ملوث غیرریاستی عناصر کے پیچھے پاکستان کے سرکاری عناصر کا ہاتھ ہے ، بھارت کا الزام

ہفتہ 3 جنوری 2009 17:09

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2008ء) بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے الزام لگایاہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث غیرریاستی عناصر کے پیچھے پاکستان کے سرکاری عناصر کا ہاتھ ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر داخلہ پی چدم برم نے الزام لگایا کہ ممبئی دہشتگرد حملوں میں پاکستان کے سرکاری عناصر بھی ملوث ہیں۔ کیوں کہ حملے جس منصوبہ بندی کے تحت کئے گئے ۔ وہ کام صرف غیر ریاستی عناصر کا نہیں تھا۔ بھارت کے پاس اس کے ثبوت موجود ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ وہ حملوں میں پاکستان کے سرکاری عناصر کے ملوث ہونے کے ثبوت اور شواہد آئندہ ہفتے امریکا لے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :