پیٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں فوری کمی نہیں کی جا سکتی،مشیر خزانہ

ہفتہ 3 جنوری 2009 16:26

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2008ء) مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی نہیں کی جاسکتی۔ کے ای ایس سی اور دیگر ادارے پیپکو کو ادائیگی کردیں تو بجلی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے ۔۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ معاشی مسائل ختم نہیں ہوئے ۔

(جاری ہے)

معاشی حالات کی بہتری کے لئے برآمدات میں اضافے کی ضروت ہے جس کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی نہیں کی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ غیر ذمے دارانہ نج کاری کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی۔مشیر خزانہ نے بتایا کہ پیپکو کو آئل کمپنیز اور ریفائنریز کے ایک سو ستر ارب روپے ادا کرنے ہیں ۔جب کہ کے ای ایس سی اور فاٹا سمیت دیگر اداروں پر پیپکو کے اربوں روپے واجب الادا ہیں ۔شوکت ترین کا کہنا تھا کہ اگر کے ای ایس سی اور دیگر ادارے پیپکو کو ادائیگی کردیں تو ستائیس سو میگاواٹبجلی کی کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :