خیبر ایجنسی،تحصیل جمرود میں فورسز کی کارروائی پانچویں روز بھی جاری

ہفتہ 3 جنوری 2009 15:53

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3جنوری۔2008ء)خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرود میں شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی پانچویں روز بھی جاری ہے ۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کی طرف سے آج بھی کرفیو میں صبح گیارہ بجے سے شام چار بجے تک کرفیو میں نرمی کی جارہی ہے ، گزشتہ روز کرفیو میں نرمی دیئے جانے کے بعد پاک افغان شاہراہ پر آمدورفت بحال ہو گئی تھی ،اور نیٹو فورسز کو سپلائی بھی شروع ہوگئی تھی، جمرود میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں شدت پسندوں اور ان کو پناہ دینے والوں کے ٹھکانے تباہ کئے جا رہے ہیں، ادھر پولیٹیکل انتظامیہ نے لنڈی کوتل میں قبائل سے حکومت کو مطلوب دس افراد حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے ،