بھارت ممبئی حملوں کے ثبوت پاکستان، امریکہ، برطانیہ اور چین کو فراہم کریگا،بھارتی میڈیا رپورٹس

ہفتہ 3 جنوری 2009 14:19

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03جنوری2009 ) پاکستان کی جانب سے ممبئی حملوں میں کسی پاکستانی کے ملوث ہونے کے ثبوت کے مسلسل مطالبات کے بعد بھارت نے حملوں میں غیر ریاستی عناصر کے ملوث ہونے کے ثبوت مرتب کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ثبوت پاکستان کے علاوہ امریکا، برطانیہ چین اور دیگر ممالک کو بھی دیے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق حملوں کے مبینہ ملزم اجمل قصاب کا اعترافی بیان، حملوں آوروں کی ٹیلی فون کالز اور ان کے زیر استعمال کشتی سے ملنے والے شواہد ثبوت کے طور پر پیش کئے جائیں گے۔