پاکستان ممبئی حملوں میں ملوث افراد بھارت کے حوالے کرے،من موہن سنگھ۔۔بھارت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے،پریس کانفرنس

ہفتہ 3 جنوری 2009 14:19

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین03جنوری2009 ) بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو بھارت کے حوالے کیاجائے تاکہ ان پر بھارت میں مقدمہ چلایاجاسکے وزیراعظم من موہن سنگھ نے نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کسی مسئلے کاحل نہیں ہے تاہم پاکستانی قیادت ممبئی حملوں میں ملوث افراد کو بھارت کے حوالے کردے انہوں نے کہا کہ ان افراد پر بھارت میں ہی مقدمہ چلایاجائیگا بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو اس وقت دو اہم چیلنجوں کاسامنا ہے جن میں دہشتگردی اور بین الاقوامی مالیاتی بحران شامل ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ممبئی حملوں سے متعلق تحقیقات میں تعاون کرنا ہوگا بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے تاہم امید ہے کہ پاکستانی قیادت ذمہ داری کامظاہرہ کریگی انہوں نے کہا کہ بھارت ان دہشتگردوں سے بات چیت کیلئے تیار ہے جوہتھیارگرا کر بات چیت کیلئے تیار ہوں تاہم ہتیھار نہ گرانے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :