چیئرمین سینٹ کی سلیم رضا کومبارکباد

ہفتہ 3 جنوری 2009 13:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03جنوری 2009 ء) چیئرمین سینٹ محمدمیاں سومرو نے سید سلیم رضا کوسٹیٹ بنک آف پاکستان کاگورنر مقرر ہونے پردلی مبارکباد پیش کی ہے اور اس توقع کااظہار کیا ہے کہ سلیم رضا کی سربراہی میں سٹیٹ بنک اپنا سپروائزری کرداربہترطریقے سے انجام دے سکے گا انہوں نے کہا کہ نئے گورنروسیع تجربے اوراعلی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل ہیں اور وہ اس اہم قومی ادارے کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لیکرجائیں گے۔