اقوامِ متحدہ کا اجلاس موخر کرنے کا مقصد اسرائیل کو مزید حملوں کا وقت دینا ہے، حسن نصراللہ

ہفتہ 3 جنوری 2009 12:23

بیروت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03جنوری 2009 ء) لبنان کی عسکری تنظیم حزب اللہ نے عرب دنیا کے رہنماوٴں کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غزہ پر اسرائیلی حملے روکنے میں ناکام رہے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیاکے مطابق حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ نے بیروت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عرب ممالک کے وزرائے خارجہ نے غزہ کے مسئلے پر غور کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اگلے پیر کو ہونے والے اجلاس تک موخر کردیا ہے جس کا مقصد اسرائیل کو حماس پر مزید حملے کیلئے وقت دینا لگتا ہے۔انھوں نے کہا ہے کہ عرب ممالک کے تمام رہنماوٴ ں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

متعلقہ عنوان :