اسرائیلی حملوں میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا انکشاف

ہفتہ 3 جنوری 2009 12:23

غزہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03جنوری 2009 ء) جنوبی غزہ پر اسرائیل کے تازہ فضائی حملے میں مزید تین بچوں سمیت9 فلسطینی شہید ہو گئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے پیچیدہ امراض پھیل رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسرائیلی حملوں میں شہید افراد کی تعداد چار سو تیس ہو گئی ہے جبکہ تقریبا سوا دو ہزار زخمی ہیں ۔ایک عرب ٹی وی کے مطابق فلسطینیوں نے اسرائیل کی جانب سے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کا انکشاف کیا ہے ۔فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے پیچیدہ امراض پھیل رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :