اسرائیل زمینی حملے سے باز رہے،فوجی غزہ میں داخل ہوئے تو انہیں پکڑ لیا جائے گا،خالد مشعل

ہفتہ 3 جنوری 2009 12:22

دمشق (اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03جنوری 2009 ء) فلسطینی تنظیم حماس کے راہمنا خالد مِشعل نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ غزہ پر زمینی حملے کی جسارت نہ کرے اگر ایسا کیا تو اسرائیل اپنی بد بختی کو خود دعوت دینگے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق میں مقیم خالد مِشعل نے غزہ کی پٹی پر ایک ہفتے قبل شروع کی جانے والی مسلسل بمباری کے متعلق بات چیت کرتے ہوئے کہا کہا کہ اگر اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں گھسنے کی کوشش کی تو وہ اپنی بدبختی کو دعوت دیں گے۔

(جاری ہے)

خالد مِشعل نے اسرائیلی فوجیوں کو تنبیہ کی کہ اگر وہ غزہ میں داخل ہوئے تو ان پر حملے کیے جائیں گے اور انہیں پکڑ لیا جائے گا جیسا کہ دو برس قبل اسرائیلی فوجی گیلاد شالِت کو گرفتار کیا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں گھسنے کی حماقت کرتا ہے تو شاید غزہ میں موجود مزاحمت کاروں کے ہاتھوں دوسرا، تیسرا، اور چوتھا شالِت آجائے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حقیقی کوششوں میں تعاون کے لیے تیار ہیں جو غزہ کے خلاف جارحیت کا خاتمہ کرے، ناکہ بندی ختم اور تمام راستے کھولنے کی ضمانت دیں۔واضح رہے کہ آٹھ روزہ اسرائیلی جارحت میں اب تک شہید ہو نے والوں کی تعداد 428ہو گئی ہے جبکہ زخمی ہونے والوں کی تعداد دو ہزار سے زائد ہے ۔

متعلقہ عنوان :