Live Updates

جسٹس چوہدری بحال نہ ہوئے تو حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا ،عمران خان ، دہشت گردی کی جنگ میں 35 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے ، گفتگو

ہفتہ 3 جنوری 2009 12:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03جنوری 2009 ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جسٹس افتخار چوہدری کی بحالی قوم کے لئے روشنی کی آخری کرن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہاہے کہ کہ جسٹس چوہدری بحال نہ ہوئے تو حکومت کا چلنا مشکل ہو جائے گا ۔وہ بحال ہو کر آئین اور قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے عوام کو انصاف ملے گا جس سے ملک میں ترقی ہو گی اور خوشحالی آئے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ نو مارچ کا لانگ مارچ سابقہ لانگ مارچ کی طرح کا نہیں ہو گا جسٹس افتخار کو بحال کرو ا کر واپس جائیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کا35 ارب ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے اس جنگ میں ہلاک ہونے والے پاکستانی سیکورٹی اہلکاروں کی تعداد عراق اور افغانستان میں مرنے والے امریکی فوجیوں سے زیادہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کئی بحرانوں کا شکار ہے صدر زرداری نے اپنے دوست منتخب کر لئے جو حکومت چلانے کے قابل نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات