گورننگ بورڈ کے اراکین کا ملازمین کی برطرفی کو آئندہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ

ہفتہ 3 جنوری 2009 12:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03جنوری 2009 ء)پاکستان کرکٹ بورڈ سے نکالے گئے مستقل اور عارضی غریب ملازمین کی برطرفی کی اجازت پی سی بی کے چیئرمین ا عجاز بٹ نے پی سی بی کے گورننگ بورڈ سے نہیں لی گورننگ بورڈ کے پچھلے اجلاس میں پی سی بی سے ملازمین کے نکالے جانے کی اجازت مانگی تھی جس پر گورننگ بورڈ کے متعدد اراکین نے اسکی مخالفت کی تھی اوراسطرح اس مسئلہ کو ملتوی کرتے ہوئے گورننگ بورڈ کے اگلے اجلاس میں طے کئے جانے کافیصلہ کیا گیا تھا لیکن پی سی بی حکام نے گورننگ بورڈ کے اگلے اجلاس کابھی انتظار نہ کیا اور مستقل اور عارضی غریب ملازمین کو فارغ کرکے ان کے اہل خانہ کو روٹی کے نوالوں سے محروم کر دیا گورننگ بورڈ کے اراکین نے ملازمین کی برطرفی کو آئندہ اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیاہے جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ انتخاب عالم ،ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی عامر سہیل ڈائریکٹر ایچ آر وسیم باری اور پی سی بی کے ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد کی تقرریوں کے بارے میں بھی گورننگ بورڈ کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ۔