وزارت سپورٹس کی آٹھ رکنی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پانچ جنوری کوہو گا،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کریں گے

ہفتہ 3 جنوری 2009 12:17

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔03جنوری 2009 ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں ترمیم کے لئے بنائی گئی وزارت سپورٹس کی آٹھ رکنی ذیلی کمیٹی کا اجلاس پانچ جنوری کو وفاقی وزارت سپورٹس کے دفتر میں ہو گا جس کی صدارت وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کریں گے کمیٹی کی تعداد پہلے پانچ تھی لیکن بعد میں اس میں تین اور اراکین کا اضافہ کر لیا گیا اور اسطرح اس کے اراکین کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے اراکین میں چیئرمین وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک،وفاقی وزیر سپورٹس آفتاب جیلانی ،سیکرٹری سپورٹس اشرف خان،پی سی بی کے چیرمین اعجاز بٹ ،چیف آپریٹنگ افیسر سلیم الطاف ،اسلام آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل شیخ،پی سی بی سندھ کے کوارڈینیٹر رضااللہ،منصور علی خان شامل ہیں کمیٹی پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین میں ڈکٹیٹرانہ شقیں ختم کرنے اور اسے جمہوری بنانے کے لئے اپنی سفارشات پیش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :