پاکستان میں کرکٹ کیخلاف بھارتی سازش،سری لنکا کو 3ملکی سیریز کیلئے دعوت دے دی

جمعہ 2 جنوری 2009 23:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2جنوری۔2008ء) پاکستان کرکٹ کے خلاف بھارتی سازش بے نقاب ہوتی جارہی ہے ۔ذرائع کے مطابق بھارت میں سری لنکا کو ون ڈے سیریز یا سہہ فریقی ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کیلئے مدعو کیا گیاہے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہفتے کو ممبئی میں ہورہا ہے جس میں سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز یا بنگلہ دیش کو شامل کرکے سہہ فریقی سیریز کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

پاکستان میں کرکٹ کے حلقے بھارتی کرکٹ بورڈ کو الزام دے رہے تھے کہ وہ سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے سے روک رہا ہے ۔ سری لنکا میں میں بھارت کے پاکستان دورہ نہ کرنے کے بعد متبادل ٹیم کے طور پر پاکستان آنے پر رضا مندی ظاہر کی تھی تاہم بھارتی پیشکش کے بعد سری لنکا پاکستان سے اپنے دورے کے پروگرام کے بارے میں ٹال مٹول کررہا تھا۔ سری لنکا نے پاکستان سے سیریز بیس جنوری کے بجائے بیس فروری سے کھیلنے کی پیشکش کی تھی۔