کپتانی کے 18ماہ میں بہت کچھ سیکھا ،قیادت کے مستقبل کیلئے بورڈ کے فیصلے کا احترام کرونگا،شعیب ملک کی نیشنل اکیڈمی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت
جمعہ 2 جنوری 2009 19:34
(جاری ہے)
ہمارا المیہ ہے کہ جب بھی کسی شعبے میں کسی کو سمجھ آتی ہے تو اسے ہٹا دیا جاتا ہے۔ کامیابی کے لئے مستقل مزاجی بہت ضروری ہے۔
سیریز ٹو سیریز تقرری سے کپتان دباؤ کا شکار ہو سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چےئر مین کی جانب سے اپنی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوے شعیب ملک نے کہا کہ اعجاز خود کرکٹر ہیں انہوں نے میری کاکردگی کو دیکھتے ہوے یقینا یہ بات کہی ہو گی۔ وہ خود بھی کرکٹر ہیں اور بات سمجھتے ہیں ۔ حالیہ دنوں میں میری کپتانی میں قومی ٹیم کی فتوحات کے علاوہ پنجاب اور سیالکوٹ کی ٹیمیں بھی ڈومیسٹک ایونٹ جیتی ہیں ۔شعیب ملک نے کہا کہ وہ بطور کھلاڑی بھی ملک کی نمائندگی کر چکے ہیں پاکستان کرکٹ بورڈ کپتانی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ کرے گا وہ ملک کے مفاد میں ہی ہو گا اسلئے وہ اسکا احترام کریں گے ۔قائد اعظم ٹرافی کے دو میچوں میں شرکت نہ کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوے شعیب ملک نے کہا کہ وہ پیٹینگولر کپ کے فائنل میں ٹخنے کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے تھے۔ڈاکٹر نے انہیں آرام کا مشورہ دیا اور وہ پی آئی اے انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لے کر دبئی گئے جہاں انہیں نے اپارٹمنٹ ملنے کی تقریب میں شرکت کی۔شعیب ملک نے کہا کہ انہوں نے کبھی ڈومیسٹک کا میچ جان بوجھ کر مس نہیں کیااور ٹونٹی20اور پیٹینگولر کپ اس کی مثال ہیں ۔ آئی پی ایل میں شرکت کی بابت شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ہر کرکٹر کی طرح انکی خواہش بھی کھیلنے کی ہے مگر حکومت کی پالیسی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے ہی وہ آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں ۔شعیب ملک نے کہا کہ کرکٹ کھیلنے سے بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری آسکتی ہے ۔قائد اعظم ٹرافی ،لاہور شالیمار کے 2وکٹوں پر95رنز ،شدید دھند کے باعث افتتاحی روز 48اوورز کا کھیل ہوسکامزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.