نیوزی لینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان سیریزکا دوسرامیچ کل ہوگا

جمعہ 2 جنوری 2009 17:52

کرائسٹ چرچ(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02جنوری2009)نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ ہفتہ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلاجانے والا پہلا ایک روزہ بین الاقوامی میچ شدید بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکا تھا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کے کپتان کرس گیل نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دوسرے میچ میں مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے اور نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں فتح حاصل کرکے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کریں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دونوں میچ بے نتیجہ رہے جبکہ دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر رہی تھی