بنگلہ دیش اور سری لنکاآخری ٹیسٹ کل ہوگا

جمعہ 2 جنوری 2009 17:52

چٹاگانگ بنگلہ دیش اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ ہفتہ کو چٹاگانگ ڈویژنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ سری لنکا نے پہلا ٹیسٹ میچ بنگلہ دیش کو 107 رنز سے شکست دے کر سیریزمیں 1-0 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

بنگلہ دیشی کپتان محمد اشرفل نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ میچ میں شکست کے باوجود ان کی ٹیم کے حوصلے بلند ہیں تاہم وہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میچ میں کامیابی حاصل کریں گے۔ ادھر سری لنکا کے کپتان مہیلا جے وردھنے نے کہا ہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم کو شکست دے کر کلین سویپ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :