پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے بھارت جانا پڑا تو وہ ضرور جاؤ ں گا، مولانا فضل الرحمن

جمعہ 2 جنوری 2009 15:41

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02جنوری2009 ) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے انھیں بھارت بھی جانا پڑا تو وہ ضرور جائیں گے ۔ مولانا فضل الرحمن نے جمع کے روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے دفتر خارجہ میں ملاقات کی ، جس میں وزیر خارجہ کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو خارجہ پالیسی بالخصوص پاکستان کی کشمیر کمیٹی کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات چیت کی گئی اور مولانا فضل الرحمان کو کشیدگی میں کمی کے لئے اٹھائے گئے پاکستان کے اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت میں پاکستانی قیادت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے اپنی پارٹی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انھوں نے کہا کہ ملک کے لئے ان کی خدمات ہر وقت حاضر ہیں۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے انھیں بھارت بھی جانا پڑا تو جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :