امریکی شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

جمعہ 2 جنوری 2009 15:41

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02جنوری2009 ) امریکہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سفارتخانے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ خطے کی موجودہ صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاکستان کا غیر ضروری سفر کرنے سے منع کیا ہے ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد بار امریکی اور یورپی ممالک نے خراب سیکیورٹی حالات کی وجہ سے اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیر ضروری سفر سے منع کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :