امریکہ چین تعلقات،کونڈو لیزارائس آخری سرکاری دورے پر چین جائینگی

جمعہ 2 جنوری 2009 15:38

واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02جنوری2009 ) امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس اپنے آخری سرکاری دورے پر چین جائیں گی۔غیر ملی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کونڈو لیزا رائس چین امریکہ تعلقات کے تیس سال مکمل ہونے کے سلسلے میں ہونے والی تقریبات کے سلسلے میں سات جنوری سے بیجنگ کا دو روزہ دورہ کریں گی۔

(جاری ہے)

امریکی وزرات خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کونڈو لیزا رائس کا یہ دورہ بش انتظامیہ سے الگ ہونے سے قبل ان کا آخری شیڈول دورہ ہے۔

اس سے پہلے کونڈو لیزا رائس نے کہا تھا کہ وہ نیا سال شروع ہونے کے فوری بعد چین کا دورہ کر نے کا منصوبہ بنا رہی ہیں ۔تاہم انہوں نے حتمی تاریخ نہیں بتائی تھی ۔واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قائم ہونے کی30برس بیت چکے ہیں،30ویں سالگرہ کے موقع پر صدر ہوجن تاوٴ اور صدر بش نے ایک دوسرے کو تہنیتی پیغامات بھیجے۔

متعلقہ عنوان :