اسلامی سزائیں ختم کرنے کی سمری موصول نہیں ہوئی،،فارق نائیک

جمعہ 2 جنوری 2009 14:59

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02جنوری2009)وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے کہا ہے کہ اسلام آباد اور چاروں صوبوں میں شام کی عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اسلامی سزائیں ختم کرنے کی کوئی سمری موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں شام کی عدالتوں سے متعلق اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ نئے ججز کا تقرر جلد کیا جائے گا، تمام ججز کی تقرری میرٹ پر کی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسلامی سزائیں ختم کرنے کی کوئی سمری موصول نہیں ہوئی۔