نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی کا ہنگامی اجلاس

جمعہ 2 جنوری 2009 14:40

لاہور(اردوپوائنٹ اخبا ر تازہ ترین02جنوری2009) لاہور میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے سربراہ میاں نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ جس میں‌ پیپلز پارٹی کے ساتھ تعلقات کی بگڑتی ہوئی صورت حال اور پنجاب حکومت کے مستقبل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں شریف برادران کی نااہلی کی صورت میں متبادل پلان پربھی بات ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ‌ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام موجودہ حکومت کے اقدامات سے مایوس ہورہے ہیں ،، پیپلز پارٹی سے بہتر تعلقات میثاق جموریت کی شقوں پر عمل درآمد سے ہی ممکن ہیں ۔

پیپلز پارٹی نے عوام اور سیاسی اتحادیوں سے کوئی وعدہ پورا نہیں کیاجس کے باعث علیحدہ ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام موجودہ حکومت کے اقدامات سے مایوس ہورہے ہیں ۔ اور ملک میں‌ مہنگائی اور بے روزگاری بڑھ گئی ہے ۔ اجلاس میں وزیراعلی شہباز شریف،چوہدری نثار ، خواجہ آصف ، سردار زوالفقار کھوسہ ، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر رہنمائوں‌نے بھی شرکت کی

متعلقہ عنوان :