حماس نیوکلیئر ہتھیاروں کو تباہ کرسکتی ہے،اسرائیل کو خوف

جمعہ 2 جنوری 2009 13:21

یروشلم(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء) اسرائیل نے اس خدشہ کااظہار کیاہے کہ حماس اسرائیل کے نیوکلیئر ہتھیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔حماس کی جانب سے غزہ سے اسرائیل پر داغے گئے میزائل کی رینج کے بعد اسرائیل کو خدشہ ہے کہ حماس اسرائیل کے نیوکلیئر علاقے ڈیمونا کو بھی نشانہ بناسکتی ہے۔اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز شدید بم باری کرکے حماس کے اہم رہنما نظار ریان کو ان کی دوبیویوں اور چار بچوں سمیت شہید کردیاتھا۔

اسرائیل نے الزام عائد کیاہے کہ حماس کے پاس ایران میں بنائے گئے درجنوں فجر3 میزائل موجود ہیںجو کو وسیع فاصلے تک فائر کئے جاسکتے ہیں۔اسرائیل کے وزیرخارجہ موجود حالات کے تناظر میں پیرس میں ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیلی افواج مسلسل نہتے فلسطینیوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

(جاری ہے)

اسرائیل کو ایک جانب حماس سے خطرہ ہے تو دوسری سرحد پر لبنان کی حزب اللہ اسرائیل کے خوف کی علامت بنی ہوئی ہے اور اسرائیل کو خطرہ ہے کہ حزب اللہ کے میزائل اسرائیل کے تمام شہروں کو اپنی گرفت میں لے سکتے ہیں جبکہ حماس اور حزب اللہ دونوں کے اسرائیل کے دیرینہ دشمن ایران سے گہرے روابط ہیں۔

ایک اسرائیلی دکاندار نے بتایاہے کہ موجودہ خطرات کے پیش نظر تقریباً تیس سے چالیس فیصد اسرائیلی عوام ڈیمونا اور بیرشیبا سے تل ابیب وغیرہ کی جانب جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :