مظفرآباد،محکمہ لوکل گورنمنٹ کے فیلڈ سٹاف نے معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے پر دس جنوری سے ہڑتال کا اعلان کردیا

جمعہ 2 جنوری 2009 13:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین۔02جنوری 2009 ء) محکمہ لوکل گورنمنٹ کے فیلڈ سٹاف نے14نکاتی چارٹرآف ڈیمانڈ پر ہونے والے تحریری معاہدے پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف دس جنوری سے پورے آزاد کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا 14نکاسی معاہدے پر محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آفیسران سردار نصرت عزیز ،نذیر عباسی،شبیر عباسی نے دستخط کرکے تمام مطالبات کوجائز قراردیکر ان پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد فیلڈ سٹاف ویلفیئرایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کردی تھی لیکن چھ ماہ گزرنے کے باوجود بھی معاہدے پر عمل نہ ہوسکا بلکہ اعلی آفیسران نے پانچ مہنگی لگژری گاڑیاں چارفیصد کے خلاف خرید کرخلاف قواعد تقسیم کرلیں جن میں سیکرٹری سردار نواز کی گاڑی پر 76لاکھ رقم خرچ کرکے بھاری کرپشن کی گئی ان خیالات کااظہار صدرفیلڈسٹاف ویلفیئرایسوسی ایشن محکمہ لوکل گورنمنٹ آزاد کشمیر کے صدرمشتاق احمد کیانی نے گزشتہ روز پورے آزاد کشمیر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کیا انہوں نے ہڑتال کاتحریری نوٹس وزیراعظم ،وزراء چیف سیکرٹری اور جملہ تنظیم کو ارسال کردیا ہے صدر تنظیم مشتاق احمد کیانی نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کے آفیسران چھوٹے ملازمین کے جائزحقوق پردن دیہاڑے شب خون مارکرناجائز طریقے سے قومی خزانے کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے سیکرٹریٹ اور ڈائریکٹوریٹ لوکل گورنمنٹ کو9جنوری کی ڈیڈ لائن دے دی ہے اگر عمل درآمد نہ ہواتو ساری ذمہ داری انہی اداروں پر ہوگی اور ہم اپنے جاز حقوق کے حصول تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :